تحفہ معراج نماز
ہم نے نماز والے تحفہ کے ساتھ کیا سلوک کیا؟ ہم اگر کسی کو تحفہ دیں اور اْس کی ناقدری دیکھیں تو جذبات و احساسات کا کیا عالم ہو گا؟ *تحفہ* قرآنِ پاک کی سورت بنی اسرائیل کی ابتداء میں اس عظیم واقعہ کا تذکرہ ہے جس کو ’’اسرا ء‘‘ کہا جاتا ہے۔ ’’پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کو رات ہی رات میں مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ تک لے گئی جس کے آس پاس کو ہم نے برکت عطا کر رکھی ہے تا کہ اسے (رسولِ عربیؐ کو) اپنی قدرت کے نمونے دکھائیں، یقینا اللہ تعالیٰ ہی خوب سننے والا دیکھنے والا ہے۔‘‘(بنی اسرائیل 1) سورہ نجم کی ابتدائی آیات میں بھی معراج شریف کا تذکرہ ملتا ہے۔ نبی کی دعوت و تبلیغ ابھی کامیابی اور ظلم و ستم کے درمیانی دور سے گزر رہی تھی۔ مکہ مکرمہ کے آخری دور میں حضور اپنے مشن کے دوران وفاتِ ابو طالب، وفاتِ حضرت خدیجہ اور شعب ابی طالب کی جاں گسل سختیوں جیسے عظیم صدمات سے دو چار تھے۔ گویا یہ سال ’’عام الحزن‘‘ تھا۔ حضور کی زندگی میں پے در پے صدمات آئے، سفرِ طائف کا واقعہ وہ ہے کہ سن کر پتھروں میں بھی گداز پیدا ہو جائے۔ خود حضورکی زبان مبارک سے اس دن کی سختی اور شدت کا تذکرہ ملتا ہے۔ اتنی تکلیف، غم و ح...